دبئی،اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 2 روزہ دورے پر دبئی پہنچ گئے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرانصاف عبداللہ بن سلطان اورپاکستانی سفیر افضال محمود نے صدر عارف علوی کا استقبال کیا۔ صدر عارف علوی متحدہ عرب امارات میں کاروباری افراد، سرمایہ کاروں، آئی ٹی کمپنیوں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے، صدر مملکت دبئی میں روشن اپنا گھر پروگرام کی تقریب رونمائی میں بھی شرکت کریں گے۔ صدر ہاؤس کے مطابق صدر مملکت کے دورہ دبئی کا مقصد پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں تجارتی و معاشی تعلقات کو مزید مستحکم کرنا ہے، وہ عرب امارات کے معززین سے ملاقات بھی کریں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے