اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حکومت سے فنڈز مانگ لئے۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے لیے وفاق سمیت چاروں صوبوں کو احکامات جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے پہلے مرحلے میں خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار انتخابات کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے لیے فنڈز بھی مانگ لیے ہیں، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے لیے مختص فنڈز کا جلد اجرا ء کیا جائے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وفاق اور صوبائی حکومتوں کا موقف سن کر فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے