تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان خان نے مشہور خدائی خدمت گار حاجی فاروق اکرم خان کی والدہ ماجدہ کی وفات پر تعزیت کردی۔گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان خان نے لوندخوڑ تخت بھائی کا مختصر دورہ کیا۔انھوں نے مشہور خدائی خدمت گار گھرانے کے سربراہ خدائی خدمت گار سابقہ قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار حاجی فاروق اکرم خان اور کرنل طاہر اکرم کی والدہ ماجدہ کی وفات پرحجرہ خدائی خدمت گاران میاں سہ لوند خوڑ ضلع مردان میں سوگوار خاندان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے فاتحہ پڑھی۔اور انکی درجات بلند کرنے کی خاطر دعا مانگی۔مرحومہ خدائی خدمت خدمتگار اور سابقہ صوبائی وزیر بابو اکرم خان مرحوم کی بیوہ تھیں۔ جبکہ مشہور خدائی خدمت گار جرنیل آمیر نواب خان کی صاحبزادی اور اے این پی ضلع مردان ورکینگ کمیٹی کے رکن بشیر خان کی ھمشیرہ تھیں –