لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ذاتی سیاست کر کے سیاسی کثافتیں پھیلانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار  سے  وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ملاقات کی،ملاقات میں سیاسی امور اور جنوبی پنجاب کی ترقی سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ماحول کو صاف رکھنے پر توجہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آلودگی سے پاک فضا میں سانس لینا ہر شہری کا حق ہے، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کر کے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے۔عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں جنوبی پنجاب کیلئے 189 ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومتوں نے کرپشن کر کے سیاسی آلودگی پھیلائی، ملک میں سیاسی کثافت کے ذمے دار اپوزیشن عناصر ہیں،ذاتی سیاست کر کے سیاسی کثافتیں پھیلانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔وزیرِ مملکت زرتاج گل نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام وزیرِ اعلی پنجاب کا تاریخ ساز کارنامہ ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب میں ترقی کے ثمرات پہنچے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے