پشاور (مانند نیوز ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے گزشتہ پانچ ماہ کے دوران تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیوں میں 4006 افراد جبکہ نو پارکنگ زون کی خلاف ورزیوں پر 2103 موٹر سائیکل مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کے وژن کے مطابق سی سی پی او پشاور عباس احسن کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے اور نو پارکنگ زون کی خلاف ورزی نہ کرنے بارے آگاہی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس سلسلے میں خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف شہر کے تمام سیکٹروں میں کارروائیاں کی گئی ہیں جس کے تحت تجاوزات قائم کرنے پر 4006 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اسی طرح کینٹ سیکٹر میں بلور پلازے کے سامنے‘ خوشحال بازار اور نمک منڈی میں نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 2103 موٹر سائیکل مالکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے تجاوزات مافیا کو پہلے نوٹس جاری کرتی ہے جبکہ اس کے بعد آپریشن کرکے تجاوزات قائم کرنے کے مرتکب افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے