اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے کہا ہے کہ نئی مردم شماری جلد کر ائی جائے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرنی ہیں، حلقہ بندیوں کے لئے کم از کم 6ماہ درکار ہوں گے، شفاف اور بہترین حلقہ بندیوں کیلئے حکومت دسمبر 2022تک مردم شماری مکمل کرے۔یاد رہے وفاقی حکومت نے آئندہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں ملک میں ہونے والی ساتویں مردم شماری سے متعلق تجاویز کو جزوی طور پر منظور کیا گیا۔ کابینہ نے ساتویں مردم شماری کیلئے فوج کی تعیناتی کی بھی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ایم کیو ایم نے مردم شماری کے طریقہ کار میں شامل بعض تجاویز کی مخالفت کی۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور امین الحق کی جانب سے مخالفت کی گئی۔وفاقی وزیر آئی ٹی اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)کے رہنما امین الحق نے کہا کہ مردم شماری کیلئے ڈیفیکٹو طریقہ کار اپنایا جانا چاہیے، جو شخص جہاں مقیم ہے اسے مردم شماری کے دوران اسی علاقے کی آبادی میں شمار کیا جائے۔واضح رہے کہ ملک میں آخری مردم شماری 2017 میں ہوئی تھی، مردم شماری کے نتائج پر سندھ کی سیاسی قیادت نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے