کابل (مانند نیوز ڈیسک) امریکا اور برطانیہ نے کابل میں رہنے والے اپنے شہریوں کو تھریٹ الرٹ جاری کردیا۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکا اور برطانیہ کی جانب سے اپنے شہریوں کو کابل کے ہوٹلوں میں قیام سے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔امریکا اور برطانیہ کی جانب سے جاری تھریٹ الرٹ میں کابل کے لگژری ہوٹلوں کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں خاص طوپر سرینا ہوٹل سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے 11 اکتوبر کو جاری تھریٹ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی خطرات کی بنا پر کابل میں موجود امریکی شہری شہر کے لگژری ہوٹلوں کی طرف جانے سے گریز کریں جبکہ ایسے تمام امریکی شہری جو سرینا ہوٹل کے ارد گرد موجود ہیں وہ خاص طور پر اس علاقے کو چھوڑدیں۔امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو سرینا ہوٹل کے ارد گرد کے علاقے میں سفر کرنے سے گریز کی بھی ہدایت کی ہے۔دوسری طرف برطانیہ کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر برطانوی شہری ہوٹل میں قیام نہ کریں اور خاص طور پر کابل کے ہوٹلوں میں قیام سے گریز کیا جائے۔برطانوی الرٹ میں بھی اپنے شہریوں کو سرینا ہوٹل میں قیام کرنے سے خاص طور پر گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ امریکا اور برطانیہ کی جانب سے الرٹ جمعے کے روز قندوز کی مسجد میں ہونے والے دھماکے کے بعد جاری کیا گیا، اس دھماکے میں 40 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے