سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) حکومت والی سوات کے ساتھ مالاکنڈ ڈویژن کے فری ٹیکس زون کے معاہدے کا پاس رکھیں۔ مالاکنڈ میں کسی قسم کی ٹیکس قابل قبول نہیں۔ مالاکنڈ ڈویژن کے عوام پہلے سے غربت، مہنگائی، بے روزگاری  اور قدرتی آفات سے معاشی بحران کے شکار ہیں۔ عمرانی حکومت مہنگائی کنٹرول کرکے عام آدمی کو زندگی بہتر طریقے سے گزارنے کا حق فراہم کریں۔سخاکوٹ سے ایف بی آر کے آفس کو واپس بلا لیا جائے۔ مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کو عمران خان حکومت گرانے کی تحریک پر مجبور نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار والی سوات کے نواسے اور متوقع امیدوار صوبائی اسمبلی پی کے 19 مالاکنڈ شہزادہ خرم باچہ نے یہاں موسیٰ مینہ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ والی سوات نے ریاست کو پاکستان کے ساتھ ضم اس شرط پر ہی کیا تھا کہ یہاں حکومت عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگائے گی۔ موجودہ حکومت نے یہاں کے عوام پر پہلے سے بجلی گیس و یوٹیلیٹی بلز میں بھاری ٹیکس نافذ کر رکھے ہیں۔ عام آدمی کو روزگار کے مواقع نہیں پے درپے قدرتی آفات، بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی بحران کے سبب مالاکنڈ ڈیژن کے عوام اس قابل نہیں کہ وہ حکومت کے عائد کردہ تمام ٹیکسز اداء کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کو ٹیکس نفاذ پر حکومت خاتمے کی احتجاجی تحریک پر مجبور نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی ملسط کردہ مہنگائی کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور  مطالبہ کیا کہ پیٹرول و ڈیزل کی حالیہ نرخوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے بصورت دیگر عوامی احتجاجی تحریک میں بھر پور حصہ لیا جائے گا۔   

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے