میرانشاہ سے (مانند نیوز ڈیسک) ضلع شمالی وزیرستان غلام خان زیروپوائنٹ این ایل سی کسٹم کے خلاف دھرنا۔تحصیل غلام خان قوم شیرخیل گربز نے غلام خان منڈی کے مقام پر روڈ کو ہر قسم کے آمدورفت کے لئے بند کردیاہے۔اور مطالبے پورے ہونے تک کیمپ بھی لگادیاہے۔ مظاہرین نے  این ایل سی کے خلاف پلے کارڈ اور نعرے بازی کی۔مظاہرین سے سیاسی اتحاد کارکنان جماعت اسلامی یوتھ کے صدر امشاداللہ  ، جنرل سیکٹری رضوان اللہ ،جمیعت علماء اسلام کے جنرل سیکرٹری مولانا راشیداللہ اے ین پی رہنما خلیل خان سمیت دیگر سیاسی قائدین اور مقامی مشران ملک تحصیل محمد،ملک سبیل خان اور ملک خنیف نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا غلام خان روڈ ہر قسم عوامی آمدورفت کھولنے کی پاکستان کا موجودہ حکومت اور افغانستان کی امارت اسلامی دونوں ممالک کے عوام کی فلاح وبہبود کو مد نظر رکھتے ہوئے سیاسی حل نکالا جائے۔۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئےموجودہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ این ایل سی کسٹم کو غلام خان سے فوری طور پر تبدیل کیاجائے اور پرانی جگہ بکاخیل منتقل کیا جائے کیونکہ شمالی وزیرستان کے عوام کا واحد معاشی ذریعہ ہیں مزیدخطاب کرتے ہوئے کہا۔اب چونکہ کسٹم کے خلاف قوم شیر خیل سے افتتاح ہو چکا ہے اسمیں پورا وزیرستان شامل ہوگا۔ہمیں سہولیات دیں نیٹ’ بجلی اور ورکرز کا بہانہ بناکر رشوت کا بازار گرم کر رکھا ہیں۔پرانے علام خان منڈی کو ہر قسم لوڈنگ ان لوڈنگ کے لئے بحال کیا جائے۔انتظامیہ سے NLC کسٹم کے خلاف سحت نوٹس لینے اور انکے خلاف موثر کاروائی کا مطالبہ پیش کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے