اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعظم، مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب آرڈیننس حکومتی چوری کو بچانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔انہوں نے اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو ریٹائرڈ ہوئے 4 دن گزر گئے، نہ مشاورت کا عمل شروع ہوا نہ ہوگا، حکومت نے جو بھی کھیل تماشے یا اپوزیشن کو دبانے کی کوشش کرنی ہے وہ اسی چیئرمین نیب کے ذمہ ہے، آج کسی کو ملکی حالات کی پرواہ نہیں، آج کوئی ملک میں مہنگائی کی پرواہ نہیں کرتا، نیب آرڈیننس صرف حکومتی چوری کو بچانے کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت تباہ سے تباہ ہو رہی ہے وزیراعظم کو پرواہ ہے نہ ہی وزرا کو، جمعہ کی شام کو نیب آرڈیننس آیا ہے، اسے عدالتوں میں چیلنج کیا جائے گا، نیب آرڈیننس سینیٹ میں بھی چیلنج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 16 اکتوبر کو پی ڈی ایم کا فیصل آباد میں جلسہ ہے، پیپلزپارٹی خود پی ڈی ایم چھوڑ کرگئی، اپوزیشن کے معاملات پر پیپلزپارٹی سے مشاورت ہوتی ہے مگر پی ڈی ایم کا حصہ نہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے