اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے اور 3 ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔منگل کو پی ایم سی کے امتحانات اور طلبا پر تشدد کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی آخری دستخط شدہ درخواست پر سماعت کی۔جسٹس بابر ستار نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ وزارتِ داخلہ اور وزارتِ صحت 3 ہفتوں میں جواب جمع کرائیں، عدالت نے وزارتِ داخلہ سے میڈیکل کے طلبا کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ کتنے طلبا تشدد سے زخمی اور کتنے گرفتار ہوئے؟ ریکارڈ پیش کیا جائے، این ایل ای ٹیسٹ کیسے لئے جا رہے ہیں؟ پراسس سے آگاہ کیا جائے۔واضح رہے کہ ایڈووکیٹ وقاص ملک نے عبدالقدیر خان کی درخواست کردہ آخری درخواست گزشتہ روز ان کی وفات کے بعد خود دائر کی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے