اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 14اکتوبر بروز جمعرات طلب کر لئے ہیں۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی، جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کرنے پر غور کیا گیا، اس حوالے سے بابر اعوان کی وزیراعظم عمران خان سے بھی مشاورت ہوئی۔بابر اعوان کا کہنا ہے کہ اجلاس طلب کرنے سے متعلق سمری وزارت پارلیمانی امور نے صدر مملکت کو ارسال کر دی، قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس فوری طلب کر لئے گئے ہیں، سینیٹ کا اجلاس 14اکتوبر بروز جمعرات شام 4 بجے ہو گا جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس اسی روز 5 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ جن میں ملکی امور سے متعلق اہم قانون سازی کو مکمل کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے