اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ملک میں موسم سرما میں گیس کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق صنعتیں چلانے کے لئے گیس نایاب ہوگئی۔ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو ایل این جی سپلائی کے لیے عالمی کمپنیوں کی طرف سے کوئی رسپانس نہیں ملا۔دسمبر اور جنوری میں مجموعی طور پر آٹھ ایل این جی کارگوز کی سپلائی کے لیے ایک بھی بولی نہ آئی، ایل این جی کے انتظامات میں مزید تاخیر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا۔ صنعتکار فیکٹریاں چلانے کے لئے پرانے طریقوں پر واپس لوٹنے لگے، کراچی میں چمڑے کی صنعت اب دوبارہ ایل پی جی پر منتقل ہورہی ہے۔دوسری جانب وفاقی حکومت نے موسم سرما میں گیس کی 15 گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا، صارفین کو 24 گھنٹے کے دوران صرف 9 گھنٹے گیس دستیاب ہو گی۔ گیس دن میں تین بار تین تین گھنٹوں میں دستیاب ہوگی، شیڈول کے مطابق ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس دی جائیگی جبکہ دیگر اوقات کار میں گیس پریشر ڈاؤن کر دیا جائیگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے