بٹگرام (مانند نیوز ڈیسک) آج  بروز جمعرا ت ضلعی انتظامیہ بٹگرام نے گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول بٹگرام میں ”سیرت النبیؐ کانفرنس” کا انعقاد کیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عارف محمود کلیم سمیت تمام آفسران، فدا محمد خان پرنسپل سکول ہذا، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا شاہد خان، تحصیل خطیب مولانا آیاز، علماء کرام، علاقہ مشران، سکول کے طلباء اور زندگی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پروگرام کے دوران  کورونایس او پیز کا خصوصی خیال رکھا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام اشفاق خان اور دوسرے شرکاء نے حضرت محمد ؐ کی زندگی اور سیرت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کانفرنس کا مقصد  رسول ﷺ کی حیات طیبہ ان کے طور طریقے، رہن سہن، عادات،میل جول، تعلقات اوراخلاق وغیرہ پر تفصیلاً بحث کرنا تھا  تاکہ نئی نسل کے کردار و سیرت کی تعمیر، سیرت طیبہ کی روشنی میں کی جائے اور ہماری نئی معاشرے میں اسلامی فضاء پیدا  ہوجائے۔  پرو گرا م میں طلباء نے نعت شریف پیش کئے۔ڈپٹی کمشنر بٹگرام نے علما ء کرام کو پروگرام کے حوالے سے شیلڈ پیش کئے۔ پروگرام کا اختتام مولانا عبدالحئی صاحب کی دعا پر ہوا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے