سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) پہلا سخاکوٹ سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر ہوگیا۔ تین روز جاری رہنے والے سپورٹس فیسٹول میں فٹ بال، ولی بال، بیڈمنٹن، رسہ کشی،  اتھلیٹکس اور باڈی بلڈنگ کے مقابلے منعقد ہوئے جس میں تحصیل بھر سے کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔فائنل ڈے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر ملاکنڈالطاف احمد شیخ مہمان خصوصی تھے۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر درگئی فواد خٹک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وحید اللہ خان، ڈسٹرک سپورٹس آفیسر محمدنوید خان،پی ڈی سپورٹس خیبر پختونخوامراد علی، پیر محمداسلام غازی، پوسٹ کمانڈر تھانہ سخاکوٹ عبدالوہاب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملاکنڈ حسین احمد بھی انکے ہمراہ تھے۔ فائنل ڈے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ملاکند الطاف احمدشیخ نے کہا کہ ملاکنڈ کی مٹھی بہت زرخیز ہے اور یہاں کے کھلاڑی کھیلوں کے میدان میں کسی سے کم نہیں انکو صرف سرپرستی کی ضرورت ہے موجودہ حکومت سپورٹس پر خصوصی توجودی رہی ہے اور اس پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہیں آج کے ان مقابلوں کاانعقاد کا بنیادی مقصد نئے ٹیلنٹ کو سامنا لانا ہے۔ کھیل کود جسمانی نشونما کسیاتھ ساتھ علاقے میں پائیدار امن کی ضمانت ہے اسی طرح سپورٹس فیسٹول کے قیام سے علاقے میں امن وامان کی فضا قائم ہوسکتی ہے۔آج جس طرح سخاکوٹ میں سپورٹس فیسٹول کا انعقاد ہوا اسی طرح کے ایونٹ کا انعقاد تھانہ اور بٹ خیلہ میں بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ظفر پارک بٹ خیلہ میں صوبائی حکومت کی طرف سے مختص فنڈ سے کرکٹ،فٹ بال اور ہاکی کیلئے گراونڈبنائے جائے گے جس سے کھلاڑیوں کو مذید کھیلنے کے مواقع ملے گے۔ اخرمیں ڈپٹی کمشنر ملاکنڈالطاف احمد شیخ، اسسٹنٹ کمشنر درگئی فواد خٹک، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وحید اللہ خان، ڈسٹرک سپورٹس آفیسر محمدنوید خان،پی ڈی سپورٹس خیبر پختونخوامراد علی اور پیر محمداسلام غازی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے