لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کے لئے بھرپور مہم چلانے کا حکم دے دیا۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے راولپنڈی کے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی، جس میں حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں ترقیاتی سکیموں اور فلاح عامہ کے جاری منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔ عثمان بزدار نے راولپنڈی کے حلقوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو مری میں جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرنے والے مافیا کی سرکوبی کا حکم دیتے ہوئے مری کے مسائل حل کرنے اور انفرسٹرکچر بہتر کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، حکومت نے تمام محکموں کو انسداد ڈینگی کیلئے الرٹ کر دیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے