واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) کابل میں ہونے والے  ڈرون حملے میں 10 افراد کی ہلاکت  پرامریکا نے متاثرین کو معاوضے کی پیشکش کر دی۔امریکی وزارت دفاع نے بیان میں کہاہے کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ کو معاوضہ دینے کے لیے تیار ہیں۔ اگر متاثرین کے اہلخانہ امریکا منتقل ہونا چاہیں تو انہیں منتقل کیا جائے گا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ساتھ ملکر اس معاملے پر بھی کام کر رہے ہیں۔امریکا نے کابل میں ڈرون حملے میں داعش کے دہشتگرد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔ حملے میں کوئی دہشت گرد ہلاک نہیں ہوا تھا۔مرنے والے تمام افراد عام افغان شہری تھے جس میں بچے بھی شامل تھے۔ امریکا نے حملے میں معصوم افراد کی ہلاکت پر معذرت کرتے ہوئے غلطی کا اعتراف کیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے 29 اگست کو کابل میں ڈرون حملہ کیا گیا تھا جس میں بے گناہ و معصوم شہریوں کی ہلاکت ہوئی تھی۔کابل پر کیے جانے والے ڈرون حملے کے بعد امریکہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے ایئرپورٹ پر کیے جانے والے خود کش حملے کا بدلہ لے لیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے