اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدنے کہا ہے کہ کوئی حکمراں نہیں چاہتا کہ مہنگائی ہو، دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، پاک فوج کے ساتھ تمام معاملات حل ہیں اور کچھ لوگ حساس ادارے کو متنازع بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کہہ چکا ہوں کہ ملکی ماحول ٹھیک ہے، تمام معاملات حل ہیں اور جب بھی ایسا وقت آتا ہے تو بعض لوگ پاکستان کے حساس ترین ادارے کو متنازع بنانے کی ناکام کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگلے جمعہ تک تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور عظیم اداروں کا برا چاہنے والے طرح طرح کی باتیں کرتے رہتے ہیں لیکن وہ ناکام ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی لہر پوری دنیا میں چلی ہے اور عالمی سطح پر تیل، خوردنی تیل اور گندم کا بحران آیا ہے جس سے ہم بھی متاثر ہوئے ہیں، کوئی حکمراں نہیں چاہتا کہ مہنگائی ہو، دنیا میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امن و امان کے خواہاں ہیں اور اس کی ترقی، امن و استحکام کے لیے ہماری دعائیں ہیں، پاکستان کی خواہش ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کرے، ہم دنیا کے ساتھ بھی کھڑے ہیں اور یہ بھی سمجھتے ہیں کہ ہمیں طالبان حکومت کی انسانی بنیادوں پر مدد کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رحمت اللعالمین ؐاتھارٹی کے تحت رواں سال 100 مساجد میں محافل میلاد کا انعقاد کیا جارہا ہے، کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی محفل میلاد میں وزیر اعظم عمران خان بھی خطاب کریں گے، راولپنڈی میں تاریخی جلوس نکلے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے