نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) مسلح موٹر سائیکل سواروں کی ایک اور دہشت گردانہ کاروائی،عوامی نیشنل پارٹی کے رھنما و سابق تحصیل ممبر احسان وزیر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ، معجزانہ طور پر محفوظ، احسان وزیر مغرب کی نماز کے بعد اپنے دفتر پہنچے جہاں پہلے سے تھاک میں موجود مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور نوشہرہ کلاں کے سابق تحصیل ممبر احسان وزیر مغرب کی نماز کے بعد مسجد سے اپنے دفتر پہنچے تو دفتر کے سامنے موجود موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کی، انکے ساتھی نے جوابی فائرنگ کی تو موٹر سائیکل سوار فرار ہوگئے، واقعہ کے بعد پولیس اطلاع ملنے کے باوجود دیر سے پہنچی،پولیس نے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تفتیش شروع کردی، اپنے آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان وزیر نے کہاکہ مارنے والے سے بچانے والا مالک زیادہ قوی اور طاقتور ہے، احسان وزیر نے کہاکہ اللہ کا شکر گذار ہوں کہ اس نے ایک نئی زندگی بخشی انہوں نے تمام ساتھیوں پارٹی ورکرز اور میڈیا کا برقت پہنچنے پر شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے