ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) تھانہ ٹل پولیس نے انسدادی کاروائی کیدوران مسلح تصادم میں ملوث دونوں فریقین کوگرفتارکرلیاہے۔جن سے اسلحہ وایمونیشن بھی برامد کرکے قبضہ میں لیلیاگیاہے۔ایس ایچ او ٹل فضل محمد خان نے بتایا کہ وہ معمول کی گشت پر موجود تھے کہ کہ انہیں اطلاع ملی کہ محلہ یوسف خیل میں دو فریقین کے مابین بچوں کی لڑائی کے تنازعہ پر مسلح تصادم ہونے جاررہاہے۔جس پر ایس ایچ او ٹل فضل محمدخان نے فی الفور جائے وقوعہ پر پہنچ کرانسدادی کاروائی کرتے ہوئے دونوں بامسلح فریقین کو حکمت عملی اور بہادری کیساتھ غیرمسلح کرکے گرفتارکرلیا۔جن میں فریق اول فرمان، نیک بت خان،ثاقب اللہ کاشف کیقبضہ سے ایک ضرب رائفل،80عددکارتوس اور فریق دوئم تعریف، احمد،شاہد اورمصطفی کوگرفتاران کیقبضے سیایک کلاشنکوف 3عددکارتوس برامدکرکے حراست میں لیلیاگیا۔ایس ایچ او ٹل فضل محمدخان کے مطابق دونوں فریقین کیمابین وجہ عداوت بچوں کی لڑائی ہے جس کی وجہ سے دونوں فریقین کیمابین یہ واقعہ پیش ایا ہے۔پولیس نے گرفتار ملزمان اور ان کیقبضے سے لیاجانیوالاقبضے میں لیکر ملزمان کو انسدادی کاروائی کے لیے تھانہ میں بند کردیایے۔ملزمان کے خلاف 15AAکے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔