لاہور (مانند نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی بڑھنے سے اسموگ کا خدشہ بڑھنے لگا ، لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس265 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق صوبے کا آلودہ ترین شہر ساہیوال رہا جہاں پر 170ایئر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ سب سے زیادہ فضائی آلودگی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ ماحولیات نے کہا کہ رائے ونڈ میں 207، گوجرانوالہ 189، بہاولپور 178، ملتان 177، ملتان 177، مریدکے 173جبکہ راولپنڈی میں 68 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیے گئے۔پنجاب کے محکمہ ماحولیات نے کہا کہ فضائی آلودگی بڑھنے کی وجہ سے ماحول میں سموگ کا خدشہ بڑھنے لگا ہے۔