تھانہ (مانند نیوز ڈیسک) جامع مسجد علی تھانہ میں تقریب ختم القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طلباء کے والدین، علمائے دین اور عمائدین علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔ فارغ التحصیل طلباء میں خضر حیات۔ محمد حمدان، محمد علیان، عبداللہ محمد، محمد عرفان، شاہکار خان، محمد دانیال اور محمد رضوان شامل تھے۔ تقریب سے مہمان خصوصی معروف عالم دین مولانا تاج محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن  میں دین اور دنیا کی کامیابی مضمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا  ہی راہ نجات اور باعث خیر و برکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قآن مکمل ضابطہ حیات ہے آج مسلمان اس لئے بے شمار مسائل اور مشکلات سے دوچار ہیں کہ انہوں نے قراآنی تعلیمات پر چلنا یکسر چھوڑ دیا ہے۔ تقریب سے مقامی علماء مفتی قاری سعید خان چشتی، قاری، ثنائی اللہ، قاری عرفان، مولانا رحمت علی  اور ناظم اشفاق احمدنے بھی خطاب کیا۔معروف نعت خوانوں اصغر خان اور محمد عمر نے نعت خوانی کی۔۔۔۔۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے