سوات (مانند نیوز ڈیسک) نئی نسل کے لئے سیرتِ طیبہ کی روشنی میں تربیت کا اہتمام کرنا ہوگا، بچوں کی تربیت اور ان کے ساتھ برتاؤ خاتم الانبیاء پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کے مطابق کرنی ہوگی، بچوں کے ساتھ سلوک میں بحیثیت معاشرہ ہمیں اسلامی اقدار کا خیال رکھنا ہوگا، تب ہی ایک بہترین معاشرے کی تشکیل ممکن ہو پائے گی، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں جشنِ میلاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ حکومتِ خیبر پختونخواہ  کی ہدایت پر عشرہ  رحمت اللعالمینؐ کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے جشنِ عید میلاد النبی کی پرنور تقریب ودودیہ ہال سیدو شریف میں منعقد ہوئی۔ ممبرانِ صوبائی اسمبلی، چئیرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی، ضلعی انتظامیہ کے افسران، اساتذہ کرام، علماء، طلباء وطالبات، اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ جشن میلاد  کے موقع پر سکولوں کے طلباء و طالبات نے عشرہ رحمت اللعالمینؐ کی مناسبت سے محفل حسن قراٰت، حمدو نعت شریف اور سیرت النبی  ﷺ کے موضوع پر تقریری مقابلوں میں حصہ لیاجس سے پرُ نور فضا قائم ہوئی۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو نقد انعامات اور توسیقی اسناد دئیے گئے۔اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے