میرانشاہ (مانند نیوز ڈیسک) میں جاری پریمئیر لیگ ایک پروکار تقریب کے بعد اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی پروگرام کے مہمان خصوصی جناب نعیم اختر صاحب جی او سی 7ڈویژن تھے۔ تقریب میں جناب شاہد علی خان صاحب ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشمالی وزیرستان عتیق حسین،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شیراز خان سمیت علاقائی مشران اور کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ کرکٹ فائنل کا سنسنی خیز میچ الیون سٹار بمقابلہ ہنسی فائیٹرکھیلا گیا جس میں کانٹے دار مقابلہ کے بعد الیون سٹار نے ٹورنمنٹ اپنے نام کرلیا۔ اس موقع پر شمالی وزیرستان کے جمناسٹک ٹیم نے دلچسپ کرتب دیکھا کرتقریب کو چار چاند لگائے۔ جی او سی7 ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے شمالی وزیرستان کے ٹیلینٹ کو سراہا اور تمام کھلاڑیوں بشمول جمناسٹک ٹیم میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئیں۔ ٹورنمنٹ کے ونراور رنر اپ ٹیموں ، جمناسٹک ٹیم ، آرگنائزر کمیٹی اورمین آف دی ٹورنمنٹ کو ٹرافیاں اور کیش انعامات دئے گئیں۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان نے دتہ خیل اور شواہ میں بھی اسپورٹس گراونڈ تعمیر کرنے کا اعلان کیا۔ آخر میں جی او سی 7 ڈویژن نے انتظامیہ ، محکمہ سپورٹس اور آرگنائزرز کے اس کاوش کو سراہا اور مستقبل قریب میں اسپورٹس گالا، فٹبال ٹورنمنٹ اور والی بال ٹورنمنٹ جلد منعقد کرانے کی ہدایت کی۔ وزیرستان سپورٹس آفیسر شیرازخان نے تمام سرکاری افسران علاقائی معززین اور کھلاڑیوں کا کھیلوں کی سرگرمیوں میں حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا ۔اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور حکومتی کاوشوں کی تعریف کی ۔