راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے 2 دن کی چھٹی لے لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید کو 2 دن ہفتہ اور اتوار کی چھٹی دے دی ہے، وہ پاکستان اور بھارت کے مابین ٹی ٹونٹی میچ دیکھنے دبئی جائیں گے۔ شیخ رشید کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کرکٹ کھیل ہے اسے کھیل کی طرح ہی لینا چاہئے، دعا ہے پاکستان کامیابی سے ہمکنار ہو۔واضح رہے پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کا بڑا معرکہ 24 اکتوبر کو لڑا جائے گا جس کیلئے پاکستانی عوام شدت سے منتظر ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے