لکی مروت (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلٰی خیبرپختونخوا محمودخان جلد لکی مروت کا دورہ کرینگے۔ وہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور سیف اللہ برادران کے ہمراہ شیخ بدین روڈ کا افتتاح کرینگے۔اس سلسلے میں مشاورتی اجلاس سابق ضلعی ناظم اور پی ٹی آئی کے امیدوار قومی اسمبلی اشفاق احمد خان غزنی خیل ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جس میں فیصل انعام اللہ خان، ملک نجیب اللہ خان ،اقبال خان ٹھیکیدار تاجہ زئی، اقبال خان خوائیدادخیل،خانزادہ احمد جان خان بیگوخیل پی ٹی آئی اور سیف اللہ برادران کے سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی۔ مشاورتی اجلاس کو بتایا گیا کہ سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ خان اور سیف اللہ برادران کی دعوت پر وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان جلد لکی مروت کا دورہ کرینگے۔ جس میں وہ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور سیف اللہ برادران کے ہمراہ شیخ بدین روڈ کا افتتاح کرینگے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کا دھوم دھام سے استقبال کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے