تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک ) ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ خان کی طرف سے فوری احکامات کے  ڈی ایس پی ٹریفک فاضل خان ۔ٹی آئی آمجد خان اور تخت بھائی سرکل سیکٹر انچارج افتحار خان نےٹریفک پولیس کے جوانوں کے ہمراہ تحصیل تخت بھائی میں ٹریفک قوانین کے بارے زبردست شغور اگاہی مہم شروع کردی ۔ہیلمٹ کا استعمال۔کالے شیشوں کی روک تھام۔اور غیر قانونی وارننگ لائٹس  مہم   کا اھم حصہ ہے۔ تمام   شہری علاقوں تخت بھائی جلالہ  شیرگڑھ ہاتھیان اور لوند خوڑ میں نہایت عزت و احترام اور خوشگوار ماحول  پمفلٹس تقسیم کئے۔ ۔اور باقاعدہ انہیں ہیلمٹ کے استعمال کے فوائد اور نقصانات بارے آگاہی دی۔اسی طرح کالے شیشوں اور غیر قانونی واننگ لائٹس کے نقصانات سے اگاہ کیا۔ اس دوران  ٹریفک عملے نے درجنوں موٹر سائیکل  سواروں کا چالان کیا۔ انھوں نے کہا ۔ کہ دوران سفر حفاظتی ہیلمٹ پہننے سے حادثات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے موٹر سائیکل کے حادثوں کی حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ہیلمٹ حادثے میں جانی و جسمانی نقصان  کی روک تھام میں بہت کارآمد ہے۔ ہیلمٹ نہ پہنے والے موٹر سائیکل سواروں کے سر میں چوٹ لگنے کا  زیادہ امکان ہوتا ہے۔ اور کہا کہ ہیلمٹ سڑک پر موجود دیگر گاڑیوں کے ذریعے پھیلی ہوئی دھول اور گندگی سے آنکھوں کو محفوظ رکھتا ہے۔دریں اثنا شہری سماجی اور کاروباری حلقوں نے جاری مہم کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے اپنی طرف سے ہر قسم تعاون کا یقین دلایا ۔انھوں نے کم سنی ڈراہونگ  میں  والدین سے تعاون کی اپیل کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے