دیر لوئر (مانند نیوز ڈیسک) ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام جاری ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دیر لوئر میں جاری  54 ملین روپے لاگت کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ انجینئر پارس احمد، انجینئر عمر شہزاد، ڈی ایس او ابرار خان بھی موجود تھے پراجیکٹ ڈائریکٹر نے خادگزئی پلے گراؤنڈ کا دورہ کیا جس پر سات ملین روپے کی لاگت آئی گی اس میں سے 4.3 ملین روپے خرچ کئے جاچکے ہیں منصوبہ جلد مکمل ہوگا، رکن صوبائی اسمبلی ہمایون خان نے پراجیکٹ ٹیم اور صوبائی حکومت کی کاوشوں کو سراہا ٹیم نے ٹنڈو ڈاگ پلے گراؤنڈ، شاہ عالم بابا اور تیز گرام پلے گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا ان کے ہمراہ سی اینڈ ڈبلیو حکام بھی تھے، لوئر دیر میں جاری منصوبوں میں ورسک پلے گراؤنڈ کی تزئین وآرائش، ڈریسنگ روم وغیرہ کی تعمیر جاری ہے، جی جی سی ایم ایچ ایس تیمر گرہ میں بیڈمنٹن کورٹس، شاہ گئی جی جی ایچ ایس ایس میں کرکٹ پچ وغیرہ کی تعمیر، تنڈو ڈاگ پلے گراؤنڈ کا شاہ عالم بابا پلے گراؤنڈ، تیز گرام پلے گراؤنڈ، تریونا پلے گراؤنڈ، مایار گنڈیری پلے گراؤنڈ، مایار گمبیر میں بیڈمنٹن ہال، گدر میں پلے گراؤنڈ اور سدو دیر لوئر میں بیڈمنٹن ہال کی تعمیر کے منصوبے جاری ہیں جن کو جلد از جلد مکمل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے.۔پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین، عون حیدر گوندل، ریونیو سٹاف، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ دیر پائین کے کاوشوں کو سراہا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے