اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف)کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔کنٹری نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ چھٹے جائزہ مذاکرات جاری ہیں، مذاکرات کی تکمیل کے لیے پاکستان کے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔آئی ایم ایف عہدیدا کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات کا جائزہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹائم فریم نہیں دیا جا سکتا۔خیال رہے کہ مشیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے امریکا میں آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کیے تھے اور اس حوالے سے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جلد آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے