واشنگٹن (مانند نیوز ڈٰسک) امریکا کے ہائپر سانک میزائل پروگرام کو دھچکا لگا ہے۔ امریکا کا آواز سے 5 گنا تیز خلا سے ٹارگٹ کو ہٹ کرنے والے ہائپر سانک میزائل کا نیا تجربہ ناکام ہوگیا۔چین اور روس کے ساتھ سپر سانک میزائل پروگرام کی دوڑ میں امریکا کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق خلائی راکٹ ہائپر سانک میزائل کو خلا میں لے جانے میں ناکام رہا۔ امریکی حکام تجربے کی ناکامی کا جائزہ لے رہیں۔برطانوی میڈیا نے 5 روز قبل چین کے ہائپر سپرسانک میزائل تجربے کا دعوی کیا تھا، جس کی چین نے تردید کر دی تھی۔ ہائپر سانک گلائڈ وہیکل میزائل مدار میں چکر لگا کر زمین پر ہدف کی طرف آتا ہے اور دفاعی ہتھیاروں سے بچنے کے لیے راستہ بدل لیتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے