سوات (مانند نیوز ڈیسک) ضلع سوات میں کسی بھی قومی شاہراہ، روڈ، چوک بند کرتے ہوئے ریلی، جلوس نکالنے، جلسہ یا اجتماع کرنے، یا احتجاج منعقد کرنے پابندی عائد کردی گئی ہے۔پابندی دفعہ 144 سی پی سی کے تحت لگائی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تجزیے اور جائزے کے بعد موجود خطرات اورعام عوام، مریضوں اور سکول کے بچوں کی امدورفت میں حائل مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں پر 188 پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ حکم نامے کے مطابق پابندی کا اطلاق دو مہینے کے لئے ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے