بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) محکمہ امور نوجوانان ملاکنڈ کے زیر اہتمام ڈیجیٹلائزیشن میں نوجوانوں کیلئے بڑھتے مواقع کے موضوع پر سیشن ہو ا  گورنمنٹ ڈگری کالج بٹ خیلہ میں منعقدہ سیشن کے گیسٹ سپیکر ملاکنڈ یونیورسٹی کے رفیع اللہ جبکہ مہمان خصو صی اسٹنٹ کمشنر محب اللہ تھے شریک طلبا و طالبات نے سیشن میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاکر اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اظہار الدین سمیت مہمان خصوصی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ جدید دور میں ڈیجیٹل اور سوشل میڈیانے نوجوانوں کی تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ روزگار اور آمدن کے وسیع مواقع فراہم کئے ہیں ڈیجیٹلائزیشن کے اس اہم اور میسر ہتھیار کوہمیں اپنی مہارت اور روزگار کیلئے استعمال کرنا چاہئے انھوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان سے ملک وقوم اور اپنے خاندان ووالدین کا مستقبل وابستہ ہے اسلئے انفرادی واجتماعی ترقی وخوشحالی کیلئے نئی نسل کوموجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ لائف سٹائل اپنانا ہوگا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے