بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مسلم لیگ (ن) ملاکنڈ نے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کر دیا الیکشن سے قبل تنظیم سازی مکمل کی جائے گی تاکہ نمایاں کامیابی حا صل کی جاسکے یہ فیصلہ ضلعی صدر سجاد خان کی صدارت اور تحصیل بٹ خیلہ کے صدر حاجی جاوید الف خان کی میزبانی میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا جس میں صوبائی جنرل سیکرٹری نجیم خان سٹی صدر علی محمد کے علاوہ تحصیل بٹ خیلہ وتھانہ بائزئی اور اس کے مختلف علاقوں سمیت پارٹی ونگز کے عہدیداروں مقامی رہنماؤں اور سرگرم کارکنان نے شرکت کی سجاد خان جاوید الف خان نجیم خان علی محمد کے علاوہ مرا داللہ ارشد علی لطیف خان حاجی ولی محمد پیر عظمت شاہ اورنگزیب میجر نور کرم اور شاہ زرین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کیلئے مسلم لیگ کے حق میں حالات سازگار ہیں کیونکہ تبدیلی سرکارنے مہنگائی میں ناقابل برداشت اضا فہ کرکے عوام سے جینا کا حق چھین لیا ہے اجلاس میں متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی الیکشن سے قابل ضلع تحصیل سے لیکر وارڈز اور پارٹی ونگز تک تنظیم سازی مکمل کی جائے گی تاکہ شہر شہر اور گاؤں پارٹی کو منظم وفعال کرکے الیکشن میں نمایاں کامیابی حا صل کی جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے