بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک)ملاکنڈمیں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران خار لیوی فورس نے کاروائی کرکے ملزم سے 1000 گرام چرس500گرام آئس 85بوتل غیر ملکی اور60لیٹر دیسی شراب برآمدکر لی جبکہ ملزم کو نان کسٹم پیڈ گاڑی سمیت گرفتار کر لیا ملزم رواں سال جولائی میں بھی منشیات کے مقد مہ میں گرفتار ہوا تھا جو پشاور ہائی کورٹ کی ضمانت پر تھا ڈپٹی کمشنر کمانڈنٹ لیوی الطاف احمد شیخ نے اسٹنٹ کمشنر محب اللہ صوبیدار میجر سمیع اللہ با چہ اور پوسٹ کمانڈر خار صوبیدار عزیز احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتا یاکہ خفیہ اطلاع پر ملزم ذیشان ولد دوست محمدخان کی این سی پی گاڑی اور ملزم کی نشاندہی پر کرکنڑی خار میں اس کے گھر کے اندر زمین میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرلی گئی جن کی جس میں ایک کلوگرام چرس پانچ سو گرام آئس ساٹھ لیٹر دیسی جبکہ پچاسی بوتل غیر ملکی شراب شامل ہے ملزم کے خلاف دوہری ایف آئی آر بھی درج کرلی گئی ہے انھوں نے کہا کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کا تہیہ کر رکھا ہے اوراس بارے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے