اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہحالیہ بحران میں میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ۔ ان خیالات فواد چوہدری نے منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا۔ ایک اور ٹویٹ میں فواد چوہدری  نے کہاکہ حالیہ بحران میں پاکستان کے مین سٹریم میڈیا نے جس ذمہ داری اور احتیاط کا مظاہرہ کیا میں وزارت اطلاعات کی طرف سے میڈیا کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں اگر میڈیا ایسے بحرانوں میں ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کرے تو حکومتوں کی مشکلات بہت بڑھ سکتی ہیں، سچ ذمہ داری کے ساتھ بیان کرنا ہی صحافت ہے۔انہوں نے ایک اورٹویٹ میں کہا کہمذہبی متشدد گروپوں کے پاس ہجوم کو تشدد کے لئے استعمال کی صلاحیت موجود ہے تاہم سیاست میں ہلچل مچانے کی صلاحیت ہمیشہ ان میں کم رہی ہے۔ ایک وقت تھا کہ سنی تحریک، تحریک لبیک پاکستان سے زیادہ متشدد تھی تاہم اب وہ پارٹی ختم ہو چکی ہے اور یہ پارٹی بھی جلد ختم ہو جائے گی۔ ایسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا مطلب بین الاقوامی تنہائی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے