سخاکوٹ (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علماء اسلام تحصیل درگئی کے زیر اہتمام مہنگائی،بیروزگاراور سلیکٹیڈ حکومت کے ناکام پالیسوں کے خلاف سخاکوٹ بازار میں ایک احتجاجی  جلو س نکالا کیا گیا۔ جس کی قیادت جمعیت علماء اسلام ضلع مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ، جنر ل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر، تحصیل امیر حافظ حبیب الحسین، جنرل سیکرٹری قاری افتحار اور صوبائی شورٰی کے ممبر فضل حق کررہے تھے نے سخاکوٹ بازار میں چکر لگاکر بس سٹاپ پر جلسہ کی شکل اختیار کی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے مقرر ین ضلع مالاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ، جنر ل سیکرٹری مولانا سلمان تاثیر، تحصیل امیر حافظ حبیب الحسین، جنرل سیکرٹری قاری افتحار،جے ٹی آئی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمداسماعیل اور صوبائی شورٰی کے ممبر فضل حق سمیت دیگر نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طورپر ناکام ہو چکی ہیں مہنگائی بے روزگاری کی وجہ سے عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے پٹرول،ادویات،  چاول، چینی  کی قیمتیں روز بروز بڑھتی جارہی ہیں جو کہ عوام کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں۔ ایسے حالات میں موجودہ سلیکٹیڈ حکومت کا مزید ٹہرنا عوام کیساتھ زیادتی ہوگی، جب تک حکومت کو گھررخصت نہیں کرتے چھین سے نہیں بیٹھے گے اور موجودہ نااہل حکومت کے خاتمہ تک ہماری احتجاج جاری رہے گی۔ مقررین نے کہا کہ موجودہ حکومت خارجی اور داخلی پالیساں بھی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔ اور پاکستان پورے دنیا میں تنہا ہوچکا ہے ملک کے موجودہ صورتحال غیریقینی ہیں ی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جب بھی اسلام اباد میں احتجاج دھرنا کی کال دی تو مالاکنڈ سے ہزاروں کی تعداد میں شریک ہونگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے