لاہور (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور امن و عامہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ معاملہ افہام و تفہیم سے حل ہونا پاکستان کی جیت ہے، پاکستان کیلئے سب نے اجتماعی بصیرت کا مظاہرہ کیا، تحریک انصاف کی حکومت سب سے پہلے پاکستان کے مفادات کو ترجیح دیتی ہے، موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ ملکی مفادات کے منافی ہے، حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں اور مزید بہتر ہوں گے، پنجاب میں امن و عامہ کی صورتحال بہتر ہے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا، پنجاب سمیت ملک میں امن و عامہ کی صورتحال اطمینان بخش ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے