نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ نے 19دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا اعلان کر دیا اس سلسلے میں جمعیت علما اسلام ضلع نوشہرہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر قاری محمد اسلم منعقد ہوا جس میں جس میں جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی، ڈپٹی جنرل سیکرری قاری ریاض اللہ، سیکرٹری اطلاعات ناصر خان یوسفزئی، عدنان خان سمیت ضلع بھر میں جنرل کونسلر کے انتخابات میں حصہ لینے والے اراکین جمعیت نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علما اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے کہا کہ کسی بھی صورت بلدیاتی انتخابات میں میدان خالی نہیں چھوڑ سکتے کیوں کہ عوام پی ٹی آئی سے متنفر ہو گئے ہیں وقت اس قوم سے تقاضہ کر رہی ہے کہ وہ اپنے لیے صالح اور نیک قیادت کا انتخاب کریں اور وہی صرف اور صرف جمعیت علما اسلام کی قیادت ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نوشہرہ کا بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاریاں مکمل ہے اس لئے بھر پور حصہ لیں رہے ہیں ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے