اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھارت کو سیمی فائنل میں پہنچنے کا نسخہ بتا د یا۔وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے ٹوئٹ میں کہا گیا کہ بھارت اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ سکیورٹی خدشات کی جعلی ای میل نیوزی لینڈ کو بھیجے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ جعلی ای میل پر نیوزی لینڈ یو اے ای چھوڑ دے تو بھارت سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔خیال رہے کہ رواں برس نیوزی لینڈ کی ٹیم نے پاکستان میں پہلا ون ڈے میچ ہونے سے کچھ دیر پہلے ہی سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے سیریز منسوخ کردی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے