کراچی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان سے متحدہ عرب امارات، ترکی اور برطانیہ کے لیے ایئرٹکٹ کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔ذرائع کے مطابق مختلف ایئرلائنز نے لاہور سے دبئی، شارجہ، دوحہ، استنبول اور لندن کے کرایوں اضافہ کر دیا ہے جس سے مسافروں کے سفری اخراجات مزید بڑھ گئے ہیں۔ٹریول ایجنٹس کا کہنا ہے کہ دبئی ایکسپو اور ورلڈٹی 20کے باعث مسافروں میں اضافہ ہوا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ایئرلائنز نے کرایے بڑھا دیے ہیں۔ ٹریول ایجنٹس کے مطابق لاہور سے یو ای اے جانے کیلئے15نومبر تک کی ٹکٹیں فروخت ہو رہی ہیں اور عالمی ایونٹس کی وجہ سے مسافروں کا رش بڑھتا جا رہا ہے۔دوسری جانب قائمہ کمیٹی سول ایوی ایشن نے فلائٹس پرپابندی کانوٹس لے لیا ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے فلائٹس پرتاحال پابندی برقرارہے این سی اوسی کے مطابق فلائٹس پرپابندی کاحکم جاری نہیں کیا  جا رہا ہے فلائٹس پرسی اے اے  نے پابندی عائدکررکھی ہے فلائٹس پرپابندی کے باعث لوگوں کو مشکلات ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے