کراچی (مانند نیوز ڈیسک) یوٹیلیٹی اسٹورز نے مختلف برانڈز کے گھی اور کوکنگ آئل مہنگا کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مطابق گھی اورخوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا گیا، عوام کی سہولت کے لیے گھی سمیت دیگر سبسڈائزڈ اشیا کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ترجمان کے مطابق گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں پر مینوفیکچررز کی جانب سے قیمتیں بڑھانے کے بعد نظرثانی کی گئی۔قبل ازیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی فی کلو 53 روپے اور مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 65 روپے تک فی لیٹر مہنگا کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے