لاہور (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا مارکیٹ سے جان بچانے والی ادویات غائب ہونے پر شدید ردعمل،پنجاب میں بخار کیلئے دی 3 کروڑ گولیاں مارکیٹ سے غائب ہیں۔شاید وہ گولیاں عمران خان یا عثمان بزدار کے فرنٹ مین کھا گئے ہیں۔پنجاب میں ڈینگی تشویشناک حد تک پھیل چکا ہے۔پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ صرف بند کمروں کی چائے بسکٹ میٹنگ تک محدود ہے۔عثمان بزدار 11 کروڑ عوام کو چینی مافیا اور ڈینگی مچھر کے رحم و کرم پر چھوڑ کر فیملی کے ساتھ عمرہ کرنے چلے گئے ہیں۔عثمان بزدار نے تین سالوں میں بولنا تو دور لکھنا بھی نہیں سیکھا۔جب جادو ٹونے اور وٹس ایپ پر وزیراعلی ہاوس کنٹرول ہوگا تو صوبے کی حالت کیسے بہتر ہوگی۔عثمان بزدار اور انکے نالائق وزراء کھاتے قوم کا ہیں اور قصیدے اپنے کپتان کے پڑھتے ہیں۔مہنگائی،بیروزگاری،غربت اور ڈینگی تیس مار خان وزیراعظم کے قوم کو تحفے ہیں۔جیسا لیڈر نااہل ویسے ہی نالائق وزیروں اور مشیروں کی فوج ظفر موج ہے۔جب تک کٹھ پتلیوں کا ٹولہ ملک ہر مسلط رہے گا ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے