شیخوپورہ (مانند نیوز ڈیسک) شیخوپورہ میں سریانوالا کے قریب سکول وین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 2 طالبات جاں بحق اور10 زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق شیخوپورہ میں سریانوالہ پھاٹک کے قریب سکول وین ٹرین کی زد میں آ نے سے 2طالبات جاں بحق اور10زخمی ہو گئیں،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،حادثے کے بعد اہل علاقہ اور راہگیروں نے بھی امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا،وین کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔مقامی افراد نے کہا کہ حادثہ پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وین حادثے میں جانی نقصان پر اظہارافسوس اور جاں بحق طالبات کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔انہوں نے زخمی بچیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی ہدایات بھی جاری کردیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے