نئی دہلی (مانند نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت کی جانب سے آج (بدھ سے) کرتارپور راہداری دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا۔بھارتی وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے کرتارپور راہداری کھولنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے آج (بدھ  سے) کرتار پور راہداری کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ بڑا فیصلہ ہے۔ امیت شاہ نے کہا کہ اس سے بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کو فائدہ پہنچے گا، فیصلہ مودی سرکار کی شری گرو نانک اور ہماری سکھ برادری کے ساتھ بے پناہ عقیدت کو ظاہر کرتا ہے۔امیت شاہ نے کہا  کہ قوم 19 نومبر کو شری گرو نانک دیو جی کا جنم دن منانے کے لیے تیار ہے، امید ہے یہ فیصلہ ملک بھر میں خوشی اور مسرت کو مزید بڑھائے گا۔واضح رہے کہ بھارتی سکھ یاتری سکھوں کے مذہبی پیشوا بابا گرو نانک دیوجی کا 552 واں یوم پیدائش منانے کے لیے  پاکستان آسکیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے