اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل تعاون تنظیم (ڈی سی او) کو ایک اہم پلیٹ فارم سمجھتا ہے اور ڈیجیٹل معیشت، تجارت اور ڈیجیٹل صنعتوں کی جامع تبدیلی اور ترقی کے لئے ڈی سی اوکے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ڈیجیٹل تعاون تنظیم (ڈی سی او)کی سیکرٹری جنرل دیمے ال یحیی نے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی،اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پاکستان، حکومت کے ڈیجیٹل پاکستان ویژن کے تناظر میں ایک بانی رکن کے طور پر ڈی سی او کو ایک اہم پلیٹ فارم سمجھتا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب کی طرف سے تجویز کردہ ڈی سی او کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل تبدیلی کے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ICT کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے مشترکہ اقدامات کے فروغ کا متمنی ہے، ہم ڈیجیٹل تعاون تنظیم (ڈی سی او)کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سائنس، صحت، تعلیمی، تجارتی، سماجی زرعی، سرمایہ کاری اور سیکورٹی کے شعبوں میں عالمی ڈیجیٹل ایجنڈے کو فروغ دینے کے لیے یہ ایک قابل عمل پلیٹ فارم ثابت ہو سکتا ہے۔پاکستان ڈیجیٹل معیشت، تجارت اور ڈیجیٹل صنعتوں کی جامع تبدیلی اور ترقی کے لئے DCO کے ایجنڈے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت اور تربیت یافتہ انسانی وسائل کے پیش نظر ڈی سی او کی رکنیت ہمارے ترقیاتی اہداف کو آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان ایک بین الاقوامی تنظیم کے طور پر ڈی سی او کی بڑھتی ہوئی ساکھ کو سراہتا ہے اور اس میں شمولیت پر آمادگی کا اظہار کرنے والے نئے رکن ممالک کے داخلے کی حمایت کرتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے