اسلام آباد (نمائندہ مانند)ایف ایف سی کا سال 2021 کے لیے دوسری کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد-فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) نے سال 2021 کے لیے اپنی دوسری کارپوریٹ بریفنگ کا انعقاد کیا جو بہترین کارپوریٹ گورننس کا حصہ ہے-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے ایف ایف سی کو مسلسل ۱۰ سال ٹاپ 25 کمپنیوں میں پہلی پوزیشن کے طور پر تسلیم کیا ہے جس کی وجہ کارپوریٹ گورننس کے ضابطہ اخلاق کے پابندی، کمپنی کی شاندار کارکردگی اور موثر انتظام ہے۔
اسی پس منظر میں 30 ستمبر 2021 کو اختتام پذیر ہونے والی مدت کے لیۓ ایف ایف سی کارپوریٹ ہیڈ آفس، راولپنڈی میں کارپوریٹ بریفننگ منعقد کی گئی جس میں کیپیٹل مارکیٹ کے ممتاز تجزیہ کار اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف سے معزز جناب محمد ثاقب نے ذاتی طور پر اور محترمہ خوش بخت شجاع نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ شرکت کی –
کمپنی سیکرٹری ایف ایف سی، بریگیڈیئر عسرت محمود (ریٹائرڈ)، ستارہ امتیاز (ملٹری) نے اجلاس کا آغاز کیا اور ایوان کو تقریب کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ چیف فنانشل آفیسر، جناب محمد منیر ملک نے ہاؤس کو ایف ایف سی کی سال 2021 کی تین سہ ماہیوں کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی اور کمپنی کی کارکردگی کے اعلیٰ معیار اور مستقل آمدنی کے حصول کے عزم کا یقین دلایا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے