جمرود (مانند نیوز ڈیسک) پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جمرود تختہ بیگ کے محمد یونس، محمد ارشاد، سریر شاہ، حاجی جاپان و دیگر نے کہا کہ گزشتہ روز کمشنر پشاور ریاض محسود کے حکم پر ضلعی انتظامیہ خیبر نے جمرود تختہ بیگ میں قائم کرش مشینوں کو بند کرنے کے آرڈر جاری کرکے بند کردیا ہے جس پر وہ کمشنر پشاور ریاض محسود،ڈی سی خیبر منصور ارشد، اسسٹنٹ کمشنر جمرود جواد علی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریل اینڈ مینرل خیبر کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزکورہ کرش مشینوں سے اہل علاقہ انتہائی تکلیف میں تھے۔کرش مشینوں سے اٹھنے والے گرد و غبار نے نزدیکی آبادی والوں کی زندگی اجیرن بنائی تھی۔ان کرش مشینوں سے اٹھنے والا دھواں مختلف بیماریوں کا باعث بن رہا تھا جس سے اب نزدیکی آبادی کو چھٹکارا مل گیا ہے۔ محمد یونس نے کہا کہ نیاز بہادر آفریدی نے بھی اس میں ان کے ساتھ کرش مشینوں کے خلاف انتک کوششیں کی تھی جس کو وہ سراہتے ہیں اور انکا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ان کرش مشینوں کو ابادی سے کہی دوسری جگہ منتقل کردیں تاکہ کرش مشینوں کے مالکان و مزدور بے روزگاری سے بچ سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے