کراچی (مانند نیوز ڈیسک) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے نسلہ ٹاور اور دیگر تعمیراتی بے قائدگیوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ایف آئی اے اینٹی کرائم سرکل نے ایس بی سی اے ایسٹ کے سابق اور ساوتھ کے موجودہ ڈائریکٹر آصف رضوی کو نوٹس جاری کر دیا۔ میڈیا آصف رضوی کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب بھی کر لیا۔ دونوں تعمیراتی منصوبوں کے مکمل ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق  ایف آئی اے نے محکمہ ماسٹر پلان کے ڈائریکٹر کو بھی بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ اور اینٹی کرپشن آصف رضوی کے خلاف لاکھوں روپے رشوت وصولی کے الزامات پر تحقیقات کر چکے ہیں۔سندھ لوکل گورنمنٹ بورڈ نے ضلع شرقی میں غیرقانونی تعمیرات کا ذمہ دار آصف رضوی کو قرار دے کر سخت سزا کی تجویز بھی دی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے