ریاض (مانند نیوز ڈیسک) سعودی عرب نے ایک مرتبہ پھر صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں سفارتخانے کی بحالی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہیکہ دونوں برادر ملکوں صومالیہ اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے ہیں۔سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے گذشتہ روز بیان میں کہا ہے کہ موغادیشو میں سعودی سفارت خانہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ صومالیہ کی حکومت نے موغادیشو میں سعودی سفارتخانے کو دوبارہ کھولنے میں بڑی سہولت دی جس پر وہ ستائش کی مستحق ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہیکہ دونوں برادر ملکوں صومالیہ اور سعودی عرب کے تعلقات گہرے ہیں۔وزارت خارجہ کی خواہش ہے کہ دونوں ملک مشترکہ جدوجہد کو آگے بڑھائیں اور دونوں ملکوں اور ان کے برادرعوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے لیے نئے افق سر کریں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے