جلال آباد (مانند نیوز ڈیسک) افغان حکام نے کہاہے کہ افغانستان کا جلال آباد ایئرپورٹ اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے لیے تیار ہے، بہت جلد ایئرپورٹ پر پروازوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ نگراں ڈائریکٹر ایئرپورٹ اسپن غرشہزاد کا کہنا ہے کہ جلال آباد ایئرپورٹ پر تمام تکنیکی اسٹاف موجود ہے، ایئرپورٹ مکمل فعال ہے، بہت جلد پروازیں شروع ہوجائیں گی۔ جلال آباد ایئرپورٹ سے ننگرہار سے چین براہ راست پروازیں شروع کی جائیں گی، مستقبل قریب میں ایران سے انسانی امداد لے کر آنے والا طیارہ بھی جلال آباد ایئرپورٹ پر آئے گا۔ گزشتہ 20 برسوں سے جلال آباد ایئرپورٹ امریکی فوج کے زیر استعمال تھا، امریکی فوج نے جلال آباد ایئرپورٹ سے تمام سویلین پروازوں پر پابندی عائد کر رکھی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے